مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں ایک عرا قی فوجی نے فائرنگ کرکے دو امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی مارا گیاہے۔
امریکی فوج کے بیان کے مطابق گذشتہ روز موصل کے قریب غزلانی ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے دورانِ عراقی فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی ۔ واقعہ میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔۔ عراقی فوجی بھی جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔ واقعہ کی وجہ اور عراقی فوجی کے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ۔ عراقی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے عراقی فوجیوں کی تعداد دو تھی جن میں سے ایک مارا گیا اور دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ امریکی ترجمان نے ایک اور بیان میں کہا کہ وسطی عراق میں آپریشن کے دوران بھی ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ ان ہلاکتوں کے بعد 2003 سے اب تک عراق میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار 435 ہوگئی ہے.
آپ کا تبصرہ